اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خوشاب: کشتی الٹنے سے 10 بچے جاں بحق

خوشاب، چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے سے 10 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں آنے والے پانی کے تیز ریلوں کی وجہ سے کشتی الٹ گئی ہے، کشتی میں 10 لڑکے سوار تھے کہ جن میں سے 4 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 6 کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، ان میں سمیع اللہ، عزیز اللہ، آفتاب، وقاص، اسد علی، اور شعیب اکرم شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں