اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کا 12 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کا جناح ہاؤس سمیت 12 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی کے مطابق عمران خان نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو فوجی تنصیبات پر حملے کا کہا تھا، اس معاملے میں تفتیشی نے وائس میچنگ ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

حکم نامے کے مطابق عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں کی مخالفت کی جہاں ملزم پر جدید ڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگائی گئی اور عدالت نے کہا کہ ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں