اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں قصور وار قرار

امریکہ، ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں قصور وار قرار پاگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی عدالت کیجانب سے جیوری نے فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

وہ لاکھوں ڈالر نقدی، برانڈڈ کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور کاروباری حضرات کو فروخت کرنے کی اسکیم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

مینینڈیز ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیدیا گیا ہے۔

عدالت کی جیوری کے فیصلے کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے باب سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب مینینڈیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیوری کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

latest urdu news