پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز معطل ہونے کے سبب صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایکس( سابق ٹوئٹر) پر فیسبک استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی انہیں فیسبک تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
کچھ صارفین نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا فیس بک پر بھی حکومت نے ایکس کی طرح پابندی تو عائد نہیں کر دی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 جولائی کو وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
خط میں لکھا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر 6 سے 11 محرم تک فیس بک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جائے تاہم پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔