اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

افغانستان : طوفانی بارشوں کے باعث 40 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

افغانستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کابل، افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 40 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ نگر ہار کے مختلف علاقے اس وقت سیلاب سے متاثر ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 40 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیو دی چلڈرن کے مطابق، تقریباً 1500 بچے اب بھی سیلاب کی وجہ سے لاپتہ ہیں یا اپنے خاندانوں سے الگ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب سے لوگوں کی املاک اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بعض دیہات مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔

latest urdu news