اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کا بھاری بل آنے پر اپنے گھر کی بجلی کٹوانے پر غور

لاہور، پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے بھاری بل آنے کے بعد اپنے گھر کی بجلی کٹوانے پر غور کرنا شروع کردیا۔

اپنے بجلی کے بل کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں بجلی کا بل دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کیونکہ یہ ان کی توقع سے کہیں زیادہ تھا۔

عثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ اگلے چند مہینوں میں کیا ہوگا، میں نہیں جانتا کہ میں اپنے بل ادا کر پاؤں گا یا نہیں، سولر پاور سسٹم لگانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں، لیکن اب حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ میں، میری بیوی اور میری بیٹی ایک ہی ایئرکنڈیشنر استعمال کرتے ہیں اور ہم تینوں ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں لیکن بل اب بھی بہت زیادہ ہے۔

سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ میں کبھی کبھی ایسے لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ جن کے پاس وسائل کم ہیں یا وہ معاشی طور پر مضبوط نہیں ، ایسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے افراد شدید گرمی میں کیسے گزارا کررہے ہونگے، بجلی کے بغیر کیسے زندگی گزار رہے ہونگے۔

سینئر اداکار کا یہ کہنا تھا کہ میرا بجلی کا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ رہنے دیں، اگر مستقبل میں بھی ایسی ہی حالت رہی تو مجھے بجلی کٹوانی پڑ جائے گی۔

latest urdu news