اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایران کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور

تہران، ایران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے واشگنٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقر کنی نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کی تیاری کے دوران دیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکا ایران اور دنیا کے 6 ممالک کے درمیان 2018 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا، اس معاہدے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کردیا گیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع ہوئے تھے تاہم واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کئی دنوں سے تعطل کا شکار ہیں۔

latest urdu news