پتوکی، میچ کے دوران جھگڑے پر 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پتوکی کے نواحی گاؤں میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر 16 افراد کیخلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔
پتوکی کے نواحی گاؤں 22 چک رکن پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران 2 گروپوں میں ڈنڈوں، اینٹوں اور ہتھیاروں سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
محمد فاروق نامی ایک شہری کی شکایت پر پولیس نے 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کی دستاویزات کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ملزمان نے کھیل کے دوران میرے بیٹے اور اس کے دوستوں پر حملہ کیا جس کے بعد ملزمان دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا۔