اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی کے انتظامات کرنے پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کہنا ہے کہ یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وفاقی وزیر داخلہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کی سرگرمیاں پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئیں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں پولیس، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں میں عزاداروں کیلئے سرکاری سطح پر میڈکل سروسز بھی مہیا کی گئی کہ جس میں زخمی ہونیوالے عزاداروں کو ڈاکٹرز اور ریسکیو 1122 کیجانب سے ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی، اگر کوئی عزادار زیادہ زخمی ہوتا تو اسے قریبی ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا جاتا۔