اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا ہی حق تھا، سربراہ سنی اتحاد کونسل

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا ہی حق تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل بھی پی ٹی آئی کی ہی جماعت ہے، حکومت ہمارا نمائندہ بننے کی کوشش نہ کرے، ہم اپنی ترجمانی خود کر نے کا حق رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سربراہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کرکے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس فیصلے کی حفاظت اور عمل درآمد اب آپ کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا، پرانی فہرست میں تبدیلی پر مشاورت جاری ہے۔

مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں