کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے انکار کیا ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہونی چاہیے، میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کیجانب سے ایڈہاک ججز کی تقرری کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں۔
سپریم کورٹ میں پینڈنگ کیسز کو نمٹانے کیلئے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔
جسٹس (ر) مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے، ان کے بقول ایڈہاک ججوں کی تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر جس انداز سے تنقید ہوئی وہ قابل افسوس ہے، میں ایڈہاک جج کے طور پر کام کرنے پر معذرت چاہتا ہوں۔
تاہم ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود اور ریٹائرڈ جسٹس مظہر عالم خیل نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔