اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کا جینوئن کیس ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کا جینوئن کیس ہے، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے فیصلے کی بھی تائید کرتا ہوں۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین عارضی ججوں کی تقرری کی اجازت دیتا ہے اور میری رائے میں ایڈہاک ججوں کی تقرری ہونی چاہیے۔ میں انصاف کے نظام میں اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم کی حمایت کرتا ہوں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں، پنشن بل کی مد میں ریاست کو بہت زیادہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے، پنشن بل نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آرٹیکل 6 کا جائز مقدمہ ہے اور عدالت نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا غیر آئینی فعل کیا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ سیاسی ماحول کو ٹھیک رکھنے کے لیے گزشتہ سال پی ٹی آئی پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

latest urdu news