غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کرنیوالے ملک اسرائیل کے اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے پر پیرس میں شدید احتجاج ہوا۔
پیرس، 2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف فرانس میں شدید احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ غزہ میں روز ہونے والی ہلاکتیں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کی وجہ سے ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر سب جاگ گئے، لیکن جب غزہ کے مسلمانوں کی باری آئی تو سب غیر جانبدار ہوگئے۔
مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے بالکل سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس احتجاج میں مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کو اولمپکس گیمز میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے 88 ایتھلیٹس پر مشتمل ایک گروپ بھیجا جارہا ہے۔