گجرات کے نواحی گاؤں پہاڑے میں بارش سے کوارٹر کی چھت گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان تھیں، حادثہ گاؤں کے پرائمری سکول سے ملحقہ پرائیویٹ کوارٹر میں پیش آیا۔
دوسری جانب گجرات شہر میں ہونے والی بارش نے شہر کو ڈبو دیا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا سیوریج نظام جواب دے گیا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔