ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، ہیوی مشینری اور ہیومن ریسورس کی مدد سے نکاسی کی جارہی ہے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، تمام تر معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر کی اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات کے لیے قریبی ریلیف کیمپ سے رجوع کرسکتے ہیں، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے موسم نیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گزیر کریں، دریاؤں، نہروں میں نہانے اور مویشی لے جانے سے اجتناب کریں۔