رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نظریے کے مطابق اپنی کوششیں جاری رکھوں گی۔
اسلام آباد، رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے مطابق حق کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔
رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید نے کہا کہ لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں۔
صنم جاوید نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے پارلیمنٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی، عمر ایوب نے اس گفتگو میں صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی۔
رہنما پی ٹی آئی و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
پی ٹی آئی کا ہر کارکن آپ کی بہادری اور ثابت قدمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آپ اور آپکے اہل خانہ نے 14 ماہ تک قربانی دی اور مشکل وقت سہا، آپ کے بہتر مستقبل کیلئے دعاگو ہوں۔