اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

باؤلے کتے کے کاٹنے سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق

پاکپتن، باولے کتے کے حملے سے زخمی بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں کمیریاں میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے پیش آیا، باؤلے کتے نے 7 ماہ کے بچے کا منہ بری طرح نوچ کھایا تھا۔

ماں کی چیخوں کی آواز پر علاقہ مکین اکٹھے ہوئے تو کتا بھاگ کر کھیت کی طرف چلا گیا، 7 ماہ کے بچے ہاشم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مقامی باشندوں نے باؤلے کتے کا پیچھا کیا اور اسے کھیتوں میں ہی مار ڈالا۔

واضح رہے کہ پاکپتن سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، جسکے باعث صوبے میں متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، لیکن انتظامیہ یا متعلقہ ادارے اس معاملے میں عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں