اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور، خیبرپختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ بجٹ میں 16 ویں گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، کہ جسے 25 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 17 ویں گریڈ سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اسکے علاوہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 25 فیصد، گریڈ 17 سے اوپر ملازمین کیلئے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے، وفاقی حکومت کی طرح کے پی حکومت نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا اور تنخواہوں میں اضافے سے صوبائی خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

latest urdu news