عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں، ملکی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کیا گیا، عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں، حالیہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکا جائے۔
واضح رہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی مہنگی اور عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جارہے ہیں۔