اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور”فوڈ پوائزننگ“ کے باعث اسپتال منتقل

ممبئی، بالی ووڈ اسٹار اداکارہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے جھانوی کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چنئی سے ممبئی واپس آنے کے بعد انہیں پیٹ میں انفیکشن ہو گیا اور صحت کی خرابی کے باعث انہوں نے اپنا شیڈول ملتوی کرنے اور گھر پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔

جھانوی کپور کی حالت جمعرات کو کافی بگڑ گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی پروفیشنل لائف کا آغاز سال 2018 میں رومانوی ڈراما فلم “دھڑک” سے کیا۔

latest urdu news