اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

صحافی پاکستان، غزہ یا کہیں بھی ہوں ان کی حفاظت ضروری ہے، امریکہ

واشنگٹن، امریکا نے واضح کیا ہے کہ صحافی پاکستان، غزہ یا کہیں بھی ہوں ان کی حفاظت ضرور ہونی چاہیے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ صحافی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں انکا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بھی آزادی سے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی امریکا، پاکستان یا غزہ میں ہوں ان کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ صحافت ایسا مسئلہ ہے جس کو ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں، انٹونی بلنکن بذات خود صحافیوں کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافت ایک ایسا پیشہ ہے کہ جس میں صحافی صحیح معلومات عوام تک پہنچانے کیلئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتا ہے، آجکل صحافیوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آزادی صحافت پر پابندی تو نہیں لیکن پھر بھی کسی کو غیر جانب دار رویہ اپنانے نہیں دیا جارہا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں