اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف نے 38 آزاد ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بعض نشستوں پر فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے ارکان کی فہرست دیگر دستاویزات کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
ذرائع کے مطابق ان تینوں آزاد ارکان کے حلف نامے تاحال جمع نہیں کروائے گئے اور صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ان تینوں افراد کے بیان خلفی جمع نہیں کروائے جاسکے۔
تاہم ان تینوں ارکان کے پارٹی وابستگی کے فارمز آج جمع کروائے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بےجا جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ وہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے شاہ محمود قریشی سے بات کرنا چاہتے تھے، وہ شخص جو دو مرتبہ وزیر خارجہ رہ چکا ہے انہیں کوٹ لکھپت جیل میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔