اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کرنیکا اعلان

ملواکی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی قبول کر لی ہے۔

قاتلانہ حملے کے بعد ملواکی میں منعقدہ ری پبلکن کنونشن سے پہلا خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امید کے پیغام کے ساتھ آپ کے سامنے کھڑا ہوں، ہم امریکی معاشرے میں تقسیم کا خاتمہ کریں گے، آج سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ میں تمام امریکیوں کے صدر کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں، میری جیت آدھے امریکا کی نہیں، ہم امریکا کو ایک ملک بنانے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

امریکہ کے سابق صدر نے کہا کہ میں دہشت گردی کے حملے سے بال بال بچ گیا، اگر گولی مجھے لگتی تو میں مر جاتا،اگر گولی 1 انچ ادھر ہوتی تو آج آپ کے سامنے موجود نہ ہوتا، لیکن میں اپنے مشن سےپیچھے نہیں ہٹوں گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ خفیہ ادارے نے مجھے بچانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ڈیموکریٹس امریکہ کو متحد کرنا چاہتے ہیں تو انہیں متعصبانہ رویہ ختم کرنا ہوگا، ڈیموکریٹک پارٹی کے نظام انصاف کو ہتھیار بنانا ہوگا اور اپنے سیاسی مخالفین کو جمہوریت کا دشمن قرار دینا بند کرنا ہوگا۔

latest urdu news