چنیوٹ، صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جانوروں سے بے رحمی اور ظلم کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بے زبان جانور کیساتھ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز چنیوٹ کے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ثاقب نامی ظالم زمیندار نے کھیتوں میں گھسنے والی گدھی کو تیز دھار ہتھیار آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
مبینہ طور پر ظالم زمیندار کیجانب سے گدھی کا پیٹ پھاڑ دیا گیا کہ جسکے باعث گدھی ہلاک ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرآباد میں زمیندار نے گدھی کے کان کاٹ دیے تھے، تشدد کے دوران گدھی کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔