جسٹس(ر) مشیر عالم اورجسٹس (ر) مقبول باقر کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججوں کے نام تجویز کیے تھے۔
تجویز کیے گئے 4 ججوں میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔
سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں عارضی ججوں کے ناموں کی تصدیق کی جائے گی۔
جسٹس(ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں جب کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈ ہاک جج بننے کی حامی بھر لی تھی۔
تاہم اطلاعات کے مطابق اب جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کے عبوری جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔