اسرائیلی ٹینکوں کی رفح کیجانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز سے اسرائیلی فوجی طیارے وسطی اور شمالی غزہ کی پٹی پر بمباری کر رہے ہیں جہاں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 10 دنوں میں سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں 500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دیدیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ سے لاکھوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 سال لگیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں قرارداد منظور کر لی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انوروا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی سے بچ جانے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔