سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی نور ولی محسود کی خفیہ فون کال منظرعام پر آگئی۔
راولپنڈی، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ فون کال منظر عام پر آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع اور تحقیقاتی اداروں کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ ٹیلی فونک گفتگو لیک ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی نے خفیہ ٹیلی فون کے ذریعے احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو احکامات دئیے۔
کالعدم تنظیم کے سربراہ نے حکم دیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے دو طریقے ہیں، سرکاری اسکول یا اسپتال کو اڑا دیں اور اسکی ذمہ داری قبول کریں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دھماکے کریں اور ذمہ داری نہ قبول کریں، ڈی آئی خان کے علاقے کری شموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملہ کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔