اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

چینی خاتون زیادہ کھانے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھی

لائیو نشریات کے دوران چینی براڈ کاسٹر زیادہ کھانے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ خاتون پین زیاؤٹنگ اکثر اوقات اپنے فالوورز زیادہ کرنے اور ویوز حاصل کرنے کے لیے زیادہ کھانا کھانے کی مختلف ویڈیوز بناتی اور کھانے کے مختلف چیلنجز بھی مکمل کیا کرتی تھی۔

ایسی ہی ویڈیو بناتے ہوئے یعنی لائیو بہت زیادہ کھانا کھاتے ہوئے خاتون جان کی بازی ہارگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے 10 گھنٹے میں بغیر کسی وقفے کے کھانا کھایا، اور لائیو ویڈیو میں خاتون نے 22 پاؤنڈ کھانا کھایا۔

ماضی میں اسی طرح کے لائیو شو میں خاتون کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے پیٹ میں سے خون آنے لگا، جسکے باعث اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ،خاتون صحت یاب تو ہوگئی لیکن خاتون نے ٹھیک ہو جانے کے بعد دوبارہ ویڈیوز بنانا شروع کردی۔

اس کے بعد خاتون نے دوبارہ لائیو شو میں زیادہ کھانا کھانے کی کوشش کی، اسی چکروں میںوہ اپنی جان گنوا بیٹھی۔

خاتون کی موت کے بعد کیے گئے پوسٹ مارٹم میں بظاہر انفیکشن اور غیر ہضم شدہ کھانے سے بھرے پیٹ کا انکشاف ہوا ہے، کہ جسکے بعد ڈاکٹرز کا کہناہے کہ اس خاتون کی موت زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے

latest urdu news