اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وفاداریاں بدلنے اور ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی بڑی آفرز آرہی ہیں، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ایم این ایز پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں خریدنے کیلئے بہت بڑی آفرز دی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسد قیصر نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اگلے جمعہ کو ملک گیر پرامن مظاہرہ کرے گی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے ورکروں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا جا رہا ہے، ایک طرف جنگ اور اسلحے اور خون کا کھیل ہے تو دوسری طرف سیاسی شخصیات پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، میرا لوگوں کو پیغام ہے کہ ہمیں اپنے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر یہ بتائیں کہ ان کے ایم این ایز سے کون رابطے میں ہے۔

latest urdu news