پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات کو سیاست کی نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے، ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں ن لیگ کی حکومت نے ہی گرائی تھیں۔
بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتشار کی سیاست بھی مسلم لیگ ن کا ہی شیوا رہی ہے، سپریم کورٹ پر حملہ اور سپریم کورٹ کیخلاف یہ زہر افشانی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جعلی حکومت تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور اس جعلی حکومت کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ اسکے وزراء بدحواسی میں جو چاہیں کہہ رہے ہیں۔