اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لیکر جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے چیئرمین پی ٹی آئی اور رؤف حسن کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد جعلی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور کمپیوٹر اور اہم دستاویزات اپنی تحویل میں لیے ہیں، فارم 47 جعلی سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف میں مبتلا ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، جعلی حکومت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کیجانب سے کوششیں جاری رہے گیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان حکومتی ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں۔

latest urdu news