اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔

نئے ریفرنس سے متعلق سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ہے، عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے اور نیب کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے۔

احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

latest urdu news