اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایک سیاسی مافیا یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی مافیا یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے کچھ عرصے میں افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس لئے ان معاملات پر بات چیت ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ منفی بیانیہ، بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو دیکھتے ہوئے ہم روٹین سے پریس کانفرنس کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ اس سال سکیورٹی فورسز نے 22409 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے، آپریشنز کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت بھی ہوئی، مسلح افواج پاکستان روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر کوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اسے سب سے پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ ٹولہ بات نہ مانے تو پھر اسکے ساتھ موقع کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطائیت پھیل جائے گی۔

latest urdu news