پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مینار پاکستان پر تقریب منانے کے لیے اجازت بھی طلب کر لی۔
پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان پر تقریب منعقد کروانے کے متعلق اجازت نامہ کی درخواست جمع کروا دی، ذرائع کے مطابق درخواست میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل میر کے مطابق درخواست باقاعدہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروائی گئی ہے، درخواست میں پی پی پی کی جانب سے 1000 لوگوں کے لیے کرسیاں اور شامیانے لگانے کے انتظامات کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مینار پاکستان میں ہونیوالی تقریب میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔