اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس

بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا کہ جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور زیر غور لائے گئے۔

وفاقی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، حکام وزارت خارجہ اور دیگر شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم کو بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ اجرا کی سہولت پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا اجرا 60 دن کے اندر اندر کردیا جائے گا۔

بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، واضح رہے کہ سیاسی پناہ کے شوقین افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کے احکامات 5 جون 2024 کو جاری کیے گئے تھے۔

latest urdu news