اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہمیں پنجاب کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ہے، عظمی بخاری

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب اسمبلی کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ملی ہے، یہ لوگ خود ہی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرواتے ہیں اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور تماشا ہی کرنا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کے پیسے کیوں خرچ کروا رہے ہیں؟ اپوزیشن نے خود ریکوزیشن جمع کروا کے اجلاس بلایا اور پھر بائیکاٹ کرنے لگ پڑے یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں، اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ انتشاری ٹولہ ملکی سیاست پر بد نما داغ ہے، جب تک اس فسادی ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جائے گا تب تک پاکستان میں استحکام اور خوشحالی نہیں آسکے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں