سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ جیل سے باہر آئیں گے اور نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے۔
اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں آئینی بریک ڈاون جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر و سینیٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت ختم ہونے جارہی ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو باتیں کی ہیں اس پر بھی توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔