کروشیا: نرسنگ ہوم میں مسلح شخص نے فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یورپی ملک کروشیا کے نرسنگ ہوم میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروشیا کے شہر ڈاروور میں مسلح شخص کی فائرنگ سے نرسنگ ہوم کے ایک ملازم سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نرسنگ ہوم میں فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا، پولیس نے بعد میں اسے ایک کیفے سے گرفتار کر کے اس سے غیر رجسٹرڈ اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
یاد رہے کہ کروشیا میں شوٹنگ کے واقعات کوئی معمول کی بات نہیں ہے، یہ افسوناک واقعہ 1991 میں کروشیا کے آزادی کے اعلان کے بعد ملک میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔