اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بنوں واقعے پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو بلایا جائے گا، بیرسٹر سیف

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بنوں واقعے پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پرسوں بروز جمعرات کو بلایا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے امن کمیٹی اراکین سے بنوں کی صورتحال اور دہشت گردی کے حوالے سے بات کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔

اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی بحالی کیلئے پالیسیز مرتب کی جائیں گیں، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ بنوں میں علامتی طور دھرنا جاری رہے گا، امن کمیٹی کے اراکین کی دعوت پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور جمعے کو بنوں کا دورہ کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بنوں میں امن قائم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ امن کمیٹی کا تعاون بہت اچھا ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عزم استحکام آپریشن اچھی بات ہے، لیکن رؤف حسن کی گرفتاری سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

latest urdu news