اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

لال حویلی کو نوٹس جاری: شیخ رشید کے بھائی طلب

وزارت مذہبی امور نے اراضی کیس میں لال حویلی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

راولپنڈی، وزارت مذہبی امور کی جانب سے اراضی کیس میں لال حویلی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو طلب کرلیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جاسکتی ہے۔

لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی، کیس سے متعلق سماعت سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے جبکہ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی کو بھیج دی گئی ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی جاچکی ہے۔

latest urdu news