لاہور، سفید جوڑے میں ملبوس پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نوال سعید نے اپنی منفرد اداؤں کے ذریعے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
خوبرو اداکارہ نوال سعید نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں کہ جن میں اداکارہ نے ہلکی سی مسکراہٹ کیساتھ اپنے بال کھول کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
شیئر کردہ تصاویر میں نوال نے سفید پرنٹڈ فراک زیب تن کر رکھی ہے جبکہ نازک ادائیں اداکارہ کے حسن میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے نوال سعید پر محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ نوال سعید کا شمار اُن خوبصورت پاکستانی اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے کہ جنہیں فنون لطیفہ کا شوق ہے۔