واشنگٹن، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔
نائب صدر امریکہ کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق امریکی صدر کو دھوکے باز سے تشبیہ دی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔
دوسری جانب نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے کئی اہم گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی۔
مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنر پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کملا ہیرس کی حمایت کریں گے، اور اب تک 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نائب امریکی صدر کی حمایت کر چکے ہیں۔