اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ فرانس پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ فرانس پہنچ گئے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کے پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی سفیر عاصم افتخار حمد، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اُن کا استقبال بھی کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کے اعزاز میں آج شام ن لیگ کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بالآخر 9 مئی سانحے کا اعتراف کر ہی لیا ہے، 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے تھے۔

عطا تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی، عمران خان نے بالآخر 9 مئی سانحے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ان کی سیاست ہمیشہ شرپسندی اور انتہا پسندی کے گرد رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، زمان پارک میں دہشتگردوں کی تربیت ہورہی ہے۔

latest urdu news