اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امیر جماعت اسلامی کا انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

فیصل آباد، امیر جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کورٹ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پر پوری دنیا میں اعتماد نہیں، فراڈ کے ذریعے لگائے گئے حکمران قابل احترام نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اس حکومت کو ہٹا کر باہر پھینک دیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے، سپریم کورٹ موجودہ حالات میں عوام کے آئینی جمہوری حقوق کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بل میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، گھریلو، تجارتی اور صنعتی ٹیرف میں کمی کی جائے اور مزدوروں اور خوراک پر غیر قانونی ٹیکس ختم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر منصفانہ رعایتیں ختم کی جائیں۔ حکمران سیاسی اشرافیہ کو روکنا ہوگا، سوشل نیٹ ورکس پر پابندی لگانا حل نہیں، ادارے آئین پر عمل کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، ہم ان دنوں نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبا سکتے، ہمیں یہاں رہنا ہے اور پوری عزت سے رہنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلنے دیں گے، ہم اب ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26 جولائی کے دن اسلام آباد میں پرامن دھرنا ہوگا، پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے، پرامن مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، وکلا، مزدوروں، کسانوں، طلبہ سمیت ہر طبقہ ہائے فکر سے اپیل کرتا ہوں اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

latest urdu news