اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان شاطر آدمی ہیں، چاہتے ہیں کہ کسی طرح معافی تلافی ہوجائے، خواجہ آصف

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت تیز اور شاطر آدمی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عافی تلافی ہوجائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی بہت شاطر انسان ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح معافی تلافی ہوجائے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال کرنے والے اکٹھے نہیں ہوئے اس لیے انہیں ملتوی کرنی پڑی، بانی پی ٹی آئی عمران خان آج مانتے ہیں کہ احتجاج کی کال دیتھی۔

اگر عمران خان معافی مانگیں توہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے،اگر وہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے، عمران خان کل باہر نکل کر بھی کہہ دیں کہ غلطی ہوئی ہے معاف کردیں۔

عمران خان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، عمران خان سے کسی بھی بات کی توقع کی جاسکتی ہے، بنوں میں جو کچھ بھی ہوا وہ ان کی سرپرستی میں ہوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہر چیز کی توقع کی جا سکتی ہے، بنوں میں جو کچھ بھی ہوا سب کچھ انہی کے حکم پر کیا گیا ہے۔

latest urdu news