سماجی امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں آبادی کا بم پھٹنے والا ہے، اگر اوور پاپولیشن کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بہت بڑی تباہی ہو گی۔
لاہور، میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ پاپولیشن ثمن رائے ڈاکٹر زہرہ خانم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی میں زیادتی کی وجہ سے ملکی وسائل میں بھی اضافہ ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے نئی نسل میں بیماریوں کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ کزن اور کاسٹ میرج بھی ہے، عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ آبادی کو کنٹرول کیا جائے۔
دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے، زیادہ آبادی ہماری معیشت پر بہت بڑا بوجھ ہے، غریب طبقے کو آبادی پر کنٹرول کرنے کی آگاہی دینا وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق بچوں کے نصاب میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک چیپٹر ضرور ہونا چاہیے۔