اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگ کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

ن لیگ نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جلد میٹنگ ہوگی، وفاقی و صوبائی حکومت ایک ہی موقف کو لیکر چلیں گی، تمام ن لیگی قیادت، رہنما، ارکان، حکومتی اراکین اور وزرا پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق کوئی ذاتی رائے نہیں چلے گی، پارٹی موقف پر ہی عمل ہوگا، مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا جاسکتا ہے، پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ پی ٹی آئی پر پابندی پر مختلف موقف سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی ہدایت پر عطا تارڑ کے زیر صدارت میڈیا ٹیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم کا پیغام میڈیا ٹیم، وزرا، پارلمنٹرین کو بھی پہنچا دیا گیا ہے، ن لیگی میڈیا ٹیم کے تسلسل کے ساتھ میٹنگز ہونگیں۔

latest urdu news