اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ادکارہ مدیحہ امام کو بولڈ ڈریس پہننا مہنگا پڑ گیا، مداح سیخ پا

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مدیحہ امام کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

معروف اداکارہ مدیحہ امام اپنے شوہر کیساتھ نیپال میں موجود ہیں جہاں وہ سیرو تفریح سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ مدیحہ امام انسٹاگرام ایپ پر اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات سے آگاہ کررہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز پر شیئر کیں ہیں جس میں مدیحہ امام کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر و ویڈیوز میں اداکارہ نے سفید رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے، کھڑکی سے پہاڑی علاقے کے خوبصورت نظاروں کو اپنی یادوں کا حصہ بنا رہی ہیں۔

ادکارہ مدیحہ امام کو بولڈ لباس میں دیکھ کر مداحوں کا پارہ ہائی ہو گیا ہے، مدیحہ امام کو ایسی ڈریسنگ کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

latest urdu news