اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

دسمبر کے ماہ تک پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ دسمبر کے ماہ تک اکثریت مل جائے گی اور پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی۔

اسد قیصر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک اکثریت مل جائے گی اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہوگی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں حالات انارکی کی طرف جارہے ہیں، جو باتیں خواجہ آصف کررہے ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہماری بھوک ہڑتال علامتی ہے، اصل بھوک ہڑتال تب شروع ہوگی جب بانی پی ٹی آئی عمران خان ہڑتال کریں گے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کے درمیان اختلافات ہیں، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان بھی اختلافات ہیں۔

latest urdu news