اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بلوچستان میں گورننس کو تباہ و برباد کردیا گیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بحیثیت وزراعلیٰ بلوچستان نظام اقتدار سنبھالنے کے بعد سب بڑا چیلنج گورننس کا نظر آیا ہے، بلوچستان کے وسائل کی زیادہ تعداد کرپشن کی نظر ہو گئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو امن و امان، گورننس کے سخت چیلنجز درپیش ہیں، بلوچستان میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، ایم پی اے سے سنا ہے کہ میرا ڈپٹی کمشنر کیوں نہیں لگایا گیا، ہم نے اپنی گورننس کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید یہ کہا کہ ہمارا غیر ترقیاتی بجٹ تیزی سے اوپر جارہا ہے، کچھ عرصہ بعد ہمارے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا یہ کہنا تھا کہ بلوچستان کی خراب گورننس کے ذمہ دار سیاستدان اور بیوروکریٹس ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کے ساتھ ملکر بلوچستان کو ٹھیک کریں گے، احتساب کو مکمل یقینی بنائیں گے۔

latest urdu news